آپریشن تھیٹر پر رُکی لڑکی نے بے اختیار کہا ”بھیا! اب میں زندگی نہیں مانگوں گی۔ آپ نے مرنا آسان کر دیا“۔
فون بند کر کے بھی میں کتنی دیر اس عالم میں بیٹھا رہا کہ میری آنکھیں، دل، گال سبھی آنسوؤں سے گیلے تھے۔ مجھے لگا اس بچی کو نہیں آج میں نے اپنے آپ کو ایک بار پھراپنے رب کی مہربانی سے ملوایا اور یقین دلوایا ہے۔ کیا اس لمحے میں واقعی بہادر ہو گیا تھا۔ بہادری کی اداکاری میں آنسو یوں اندر باہر سے آپ کو شرابور نہیں کرتے
جناب اختر عباس کی کتاب “اللہ جی کو میرا سلام کہنا” سے ایک تراشا
