آپ کس قدر خوش قسمت ہیں کہ جانتی ہیں بچوں کو اچھا کیسے بنانا ہے، کچھ ایسے بچوں کوبھی توآپ پڑھاتی ہوں گی، چھوٹی سے چھوٹی کلاس کے ایسے بچے کہ جن کو ابھی ناک صاف کرنا بھی نہیں آتا۔اپناخیال کرنا اور خیال رکھنا بھی نہیں آتا۔ یہی دن ہوتے ہیں ان کو کچھ اچھا سکھا دینے کے، کچھ اچھا بتا دینے کے، جسے اسے وہ عمر بھر نہیں بھولتے۔یہی باتیں ان کی کامیابی کی بنیاد بنتی ہیں۔
آپ دیکھیں کہ ایک استاد نے اس بچے کو کس قدر اچھا بنا دیا۔ماں کی محبت سے جوڑ دیا۔ اس کا خیال کرنے والا بنا دیا۔ اس طرح آپ بچوں کی پڑھائی کے دوران باپ کی محبت سے، استاد کی محبت سے، وطن کی محبت سے، اپنے پیارے ربّ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت سے جوڑ سکتی ہیں۔ ان کو نہ صرف اعلیٰ درجے کا انسان بنا سکتی ہیں بلکہ بہترین بیٹا۔ بہترین شاگرد اور بھائی بنا سکتی ہیں۔
جناب اختر عباس کی کتاب “وننگ لائن پر کون پہنچاتا ہے” سے ایک تراشا
