بہتر لکھنے کے لیے چند راہنما اصول

میری زندگی کا مطالعہ اور مشاہدہ تو یہ بتاتا ہے کہ لکھنے کی صلاحیت اصل میں تین چیزوں پر منحصر ہوتی ہے،اس میں سے کوئی ایک پہلو بھی کمزور ہوا یا کمزوری کا شکار ہوا تو قابلیت ہنر نہیں بن سکے گی
i۔ ذہنی رجحان جسے انگریزی میں Aptitudeکہاجاتا ہے۔
ii۔ مطالعہ کاشوق جو معمول ہو۔
یہ آپ کے اندر علم اور معلومات کاذخیرہ بڑھانے کاباعث بنتا ہے۔
iii۔ موزوں کتابوں کی دستیابی اور ان کی تلاش۔اچھی کتابوں تک رسائی،خریدنے کے لیے وسائل، انگریزی میں یہی چیز Resorces کہلاتی ہے۔
Abiltiy = Aptitude + Reading + Resorce
یوں سمجھیں پڑھنے کی صلاحیت اور پڑھنے کی طرف رغبت،شوق اور رجحان کے بنا لکھنے کے ہنرکاخواب بھی دیکھنا محال اور مشکل ہے۔
اہم ترین چیز لکھنے کے لیے خواہش ارادہ اور لگن ہے انگریزی میں اسے Motivation کہہ لیں،Willکہہ لیں یاDesireکانام دے لیں۔ مطلب اور مفہوم یہی ہے۔
اختر عباس کی کتاب “6 مہارتیں‌ جو آپ کو ہر جگہ کامیابی دلائیں” سے ایک تراشا

مکمل کتاب پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں