ممنوعہ کھیت میں‌ منہ مارنے والے

جوانی کی عمر میں‌ داخل ہونے کے بعد لوگ اکثر غلطیاں‌ کرتے ہیں‌. ان غلطیوں سے کئی خاندان برباد ہو جاتے ہیں. قابل افسوس بات یہ ہے کہ ایسے لوگوں کی رہنمائی اور انہیں اس دلدل سے نکالنے کے لیے لوگ بات کرتے ہوئے بھی ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں. ایسے میں موٹیویشنل اسپیکر، لائف کوچ اور نامور مصنف جناب اختر عباس نے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے حساس موضوعات پر بات کرنا شروع کی. ان کی اس کاوش کو بہت سراہا جارہا ہے. جناب اختر عباس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایسے درجنوں ویڈیوز موجود ہیں جن سے لوگ رہنمائی حاصل کررہے ہیں. ان میں سے ایک ویڈیو اب تک ایک لاکھ چوہتر ہزار سے زائد بار دیکھی جاچکی ہے. اس ویڈیو کو ایک بار پھر ویب سائٹ پر شیئر کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کی رہنمائی کا باعث بننے والی یہ ویڈیوز مزید لوگوں تک پہنچ سکے.