ویسے تو شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد عمومی زندگی میں بھی بولڈ ہوتے ہیں. لیکن کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو اخلاقی حدود پھلانگ جاتے ہیں. یہ عمل بعض اوقات دانستہ ہوتا اور بعض اوقات نادانستہ، دونوں صورتوں میں اس کا نقصان ہی ہے. شوبز سے تعلق رکھنے والی اداراکارہ رابی پیر زادہ کی ایک وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا پر بڑی بحث ہوئی. اسی حوالے سے نامور موٹیویشنل سپیکر اور لائف کوچ جناب اختر عباس نے بھی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس کا مقصد نوجوان نسل بالخصوص لڑکیوںکو اخلاقی دائرے سے باہر نکلنے سے روکنا ہے. اس ویڈیو کو یوٹیوب پر ایک لاکھ باسٹھ ہزار لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں. یہاں پر اس ویڈیو کو دوبارہ شیئر کیا جارہا ہے تاکہ دیکھنے اور سننے والوں کے لیے رہنمائی کا باعث بن سکے
