تعارف

اختر عباس
ملک کے نمایاں تربیت کار، مصنف
(Trainer, Writer, Life Coach, Counselor)
اخترعباس پاکستان بھر میں سماجی سطح پر کام کرنے والے سب سے نمایاں تربیت کار (Trainer) لائف کوچ ہیں۔ وہ انسانی رشتوں کو جوڑنے، ٹوٹنے سے بچانے اور مضبوطی عطا کرنے کا گُر جانتے ہیں۔ اسی لیے انہیں Relationship Guru (تعلقات بنانے اور بچانے والے گرو) کے طور پر سب سے زیادہ پذیرائی حاصل ہے۔ جس پر وہ اپنے رب کے بے حد مشکور ہیں۔ پاکستان اور بیرون ملک بسنے والے خواتین و حضرات کی زندگی مسائل کے گرداب میں پھنسی، بے یقینی اور تکلیف دہ صورت حال سے چار ہوتی ہے۔ وہ ان سے ون ٹو ون یا ٹیلی فون پر پرسنل سیشن لیتے ہیں۔ وہ ان کے دکھوں کو کم کرنے، زخموں پر مرحم رکھنے اور زندگی کو نئی امید دینے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔ یہی وجہ ہے کہ کونسلنگ اور لائف کوچنگ میں انہیں گزشتہ چند برسوں میں ایک ادارے کی حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔
بگڑے مزاج ہوں، کردار یا بچے سبھی خاندان اور سماج کو درہم برہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اختر عباس نے اپنی کتابوں، کالموں اور بلاگز کا موضوع بھی انہی چیزوں کو بنایا ہے۔ انہیں پاکستان کے تین نمایاں اخبارات روزنامہ نوائے وقت روزنامہ پاکستان اور روزنامہ جسارت میں کالم لکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہیں پاکستان کے سب سے بڑے ادبی ایوارڈ یو بی ایل لٹریری ایکسی لینسی ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
اختر عباس ملک بھر کے ادیبوں میں سے ایک نمایاں کہانی کار، لکھاری اور دانشور کے طور پر الگ سے ایک پہچان رکھتے ہیں۔ ٹین ایج کے قارئین ان کی سوچ، محبت اور مہارتوں کا اصل میدان ہیں۔ اس گروپ کے لئے لکھنا اس لحاظ سے بے حد مشکل ہوتا ہے کہ یہ جذبات کی انتہا پہ رہنے وا لی ذہانت اور توانائی سے بھری عمر ہوتی ہے، اس عمر میں نصیحت سے دلچسپی نہیں ہوتی۔ اس کے مسائل، پسند اور سوچ بچوں سے مختلف اور بڑوں کے بر عکس ہوتی ہے مگر اس عمر کی باتیں اور تحریریں سوچ پر واضح ا ثر ڈالتی ہیں۔
اختر عباس نے 37 کتابیں تحریر کی ہیں۔ جن میں 15 نئی نسل کے لیے ہیں۔ وہ اپنے رب کے بے حد شکر گزار ہیں کہ جس نے انکے قلم میں تاثیر اور سوچ میں رخ، جدت اور قوت بخشی۔ ان کی کتابیں اب تک 745000 کی تعداد میں چھپ اور فروخت ہو چکی ہیں۔ ان کی ایک نمایاں کتاب “آداب زندگی کے” نہ صرف یوتھ بلکہ والدین کو بھی بے حد پسند ہے۔ یہ کتاب 110000 سے زائد شائع ہو چکی ہے۔ اس کتاب کو جموں و کشمیر میں سید علی گیلانی کے ادارے نے وہاں پڑھنے والوں کے لیے مصنف سے باقاعدہ اجازت لے کر الگ سے شائع کیا ہے۔
اسلام آباد میں وا قع ادارے ”ہیلپنگ ہینڈ” نے الگ سے چھاپنے اور ملک بھر میں تقسیم کا اہتمام کیا۔ کتنے ہی بڑے سکولز میں اسے پڑھانے کا بطور خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔۔ ان کے افسانوں کے تین مجموعے پھٹا ہوا دودھ،مارشااور خاموشی پیچھے شور،قارئین کے وسیع حلقے سے مقبولیت اور داد پا چکے ہیں۔
“دل پہ دستک” ان کی دل کو چھو لینے والی ان تحریروں کا مجموعہ ہے جنہیں ایک بار پڑھنے والا مدتوں فراموش نہیں کر پاتا۔ طلبہ اور اساتذہ کی تربیت کے لئے انکی کتاب “وننگ لائن پر کون پہنچاتا ہے” اپنا الگ مقام رکھتی ہے اوراسے بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ بچوں کیلئے لکھی گئی اہم کتابوں میں تھینک یو اللہ میاں، عقل کہاں سے آئی، بہانے باز، آٹو گراف، تین گول، ہرنوٹا، کمسن مجاہد، سرو کی نیکی، نامکمل دعا، فوکسی پہلی بات ہی بھول گئی، دو آنسو، نامکمل دعا، حکمت بھری کہانیاں، ڈریگن کی واپسی، مٹھو۔غلطی کے بعد،کانوں کو لگے ہاتھ،آسمان سے گرا،بے آواز لاٹھی،ہمت والا کمانڈو، غلطے اور کئی ان ون شامل ہیں۔
اختر عباس نے پنجاب یونیورسٹی سے MPA کیا پھر NUST سے HR میں سپیشلائزیشن کی 13 سال پاکستان میں بچوں کے مقبول رسالے پھول کے بانی مدیر رہے۔ ہمقدم، قومی ڈائجسٹ اور اردو ڈائجسٹ کے کئی سال ایڈیٹر رہے۔وہ ملک کے نامور ایچ آر ٹرینر اور کنسلٹنٹ ہیں۔ پبلک سروس کمیشن کے ایڈوائزر اور لاہور ایچ آر فورم کے سینئر ممبر ہیں۔
وہ ممتاز ٹریننگ کمپنیHigh Potential Ideas کے چیف انسپائرنگ آفیسر ہیں۔ وہ ایک معروف پروفیشنل ٹرینر کے ساتھ ساتھ ایک موٹیویشنل سپیکر کے طور پرجانے جاتے ہیں۔کارپوریٹ ٹریننگزکے علاوہ اساتذہ اور طلبہ کی تربیت سے وابستہ ہیں۔ ایک لاکھ پانچ ہزار طلبہ کے دوسالہ تربیتی پراجیکٹ EHSAS کے چیف ٹرینراور کنسلٹنٹ ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ ان سب شخصیت سازی پر ان کی پانچ کتابوں کی سیریز حکومت کشمیر کی طرف سے پانچ لاکھ کی تعداد میں شائع کرکے تقسیم کی گئی۔
اللہ جی کو میرا سلام کہنا، بے نیازی میں لٹنے کا درد، ان کی محبوب کتابیں ہیں جبکہ 6 عادتیں جو آپ کو قابل رشک بنائیں، 6 مہارتیں جو آپ کو کامیابی دلائیں، 6 خوبیاں جو آپ کو قابل رشک بنائیں، سیلف ہیلپ سیریز کی ابتدائی کتابیں ہیں۔ قابل رشک ٹیچر اور مثالی استاد، اساتذہ کے حلقوں میں بے حد پسند کی جاتی ہیں۔
آنے والے دنوں میں ان کی تین کتابیں کیریئر کونسلنگ، کتاب ہارنے نہیں دیتی اور 6 ویلیوز جو آپ کو قابل قدر بنائیں شائع ہونے والی ہیں۔ ان کی یہ سب کتب اسلاملک پبلی کیشنز
924234252501+ اور 923214942120+
سے منگوائی جاسکتی ہیں۔